ستمبر 29, 2024

اسرائیل سے تعلقات کیلئے سعودیہ اور امریکہ تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہےہیں: امریکی سفیر

سیاسیات- سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل رتنی نے عرب اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب اور امریکہ تاریخ ساز معاہدے کے اہم نکات کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں، جلد معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس میں امریکہ سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں سعودیہ اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانا اور اقتصادی تعلقات کا قیام بھی شامل ہے، ضروری ہے کہ ہم مل کر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =