اکتوبر 7, 2024

اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے: امریکی وزیرِ دفاع

سیاسیات- امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے۔

ایرانی حملے کے بعد امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے امریکی ہم منصب سے کہا اسرائیل کسی بھی حملے کے لیے تیار ہے۔

ایران نے قونصل خانے پر حملے کا اسرائیل کو جواب دیدیا

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دے دیا۔

ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز سے حملے کیے ہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رات گئے سائرنز بج گئے، اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز اور میزائلز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 7 =