سیاسیات- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ہفتے بدھ کے روز کہا کہ ہم ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کرتے رہیں گے کہ جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب آزادی فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے سفارتی تعلقات برقرار نہیں کرے گا۔ جس پر امریکی وزارت خارجہ نے ان بیانات کو مسترد کیا۔ اس حوالے سے ترجمان امریکی وزارت خارجہ “میتھیو ملر” نے کہا کہ سعودی عرب ایک طویل عرصے سے دو ریاستی حل اور غزہ میں جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری ذمےداریاں سخت ہوتی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود ہم اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان طویل المدت سفارتی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ ہم اس راستے میں پیش آنے والی ہر مشکل سے آگاہ ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں تصادم ابھی تک جاری ہے۔ تاہم ہم جنگ بندی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔