اکتوبر 5, 2024

اسرائیلی وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کا امکان ظاہر کر دیا

سیاسیات-۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے،البتہ ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی ایک عرب ملک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے گا، امریکی سینیٹر لنزےگراہم کی سعودی ولی عہد سے سعودی اسرائیل تعلقات پربات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے، سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کیلئے خوش آئند ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی ایران تعلقات،سعودی اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے بھی سعودی اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے میں بڑا قدم قرار دیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کےخاتمےکی جانب بڑےاقدام کےطورپردیکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 3 =