اکتوبر 7, 2024

اسرائیلی وزیراعظم کے امریکہ پہنچتے ہی احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ

سیاسیات- غزہ میں جنگ کے خلاف اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل میں احتجاج کیا اور  اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر جنگ روکنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس کی عمارت میں جمع ہوئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے (یہودیوں) کے نام پر یہ سب مت کریں جب کہ مظاہرین نے امریکہ سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، اس دوران مظاہرین ’غزہ کو جینے دو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے جب کہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات بھی جمعہ کو ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیل کے شہر  تل ابیب میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں افراد  نے  احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو  آج امریکی کانگریس سے خطاب میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کا اعلان کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + fourteen =