جولائی 20, 2024

اسرائیلی مسافر بردار طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، نیتن یاہو کی جانب سے شاہی خاندان کا شکریہ

سیاسیات- سعودی عرب نے اسرائیل جانے والے مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دیدی جس پر نیتن یاہو نے شاہی خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسرائیل جانے والے کسی طیارے نے سعودی عرب میں لینڈنگ کی ہے۔ اس طیارے میں 128 اسرائیلی مسافر تھے۔

مشرقی افریقی ملک سیشلز سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب جانے والے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

ہنگامی لینڈنگ کی درخواست پر سعودی عرب نے خلاف معمول نہ صرف اسرائیل جانے والے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی بلکہ 128 اسرائیلی مسافروں کو جدہ کے ہوٹل میں قیام بھی کرایا۔

اسرائیلی مسافروں اور طیارے کے عملے نے سعودی عرب کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ طیارے کی خرابی دور کی گئی اور وہ مسافروں کو لے کر منزل مقصود پر پہنچ گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی جانوں کی حفاظت اور ان کے پُرتپاک استقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے تاحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن اس حوالے سے امریکی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے چند ماہ میں دونوں ایک دوسرے کو تسلیم کرلیں گے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں تاہم سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − four =