اکتوبر 7, 2024

اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ روس

سیاسیات- روس نے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

ادھر ایران نے کہا کہ اسرائیل نے التابعین اسکول پر وحشیانہ حملے سے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں۔

برطانیہ، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے بھی اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ قطر نے پناہ گزین اسکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے بھی عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − 1 =