اکتوبر 3, 2024

اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا۔ صیہونی وزیر نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دیں

سیاسیات-صیہونی جنگی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بس اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بس ہو گیا اب ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا، یرغمالیوں کو چھڑوانے کیلئے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا بیٹا اور بھتیجا غزہ میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزیر کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے جنگی آپریشن کو واحد حل قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + six =