اکتوبر 7, 2024

ولادیمیر زیلنسکی کے بے بنیاد الزامات، ایران کا شدید ردعمل

سیاسیات- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زینلسکی کے الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ  21 دسمبر 2022ء امریکہ دورے کے دوران کانگریس سے تقریر کرتے ہوئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اسے دہشت گرد ملک قرار دیا تھا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی تقریر میں دعوی کیا تھا کہ ایران یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے یوکرین کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی حمایت کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی حکام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد اسلحہ اور فوجی سازوسامان کے ذریعے کیف کی حمایت کریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران بارہا یوکرینی صدر کی جانب سے خود پر روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے جانے کے الزامات مسترد کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: “ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین جنگ میں ملوث کسی بھی فریق کو کسی قسم کا فوجی سازوسامان فراہم نہیں کیا ہے۔” ناصر کنعانی نے کہا: “ہم ہمیشہ سے یوکرین سمیت تمام ممالک کی ملکی سالمیت کا احترام کرتے آئے ہیں اور زیلنسکی کو جان لینا چاہئے کہ بے بنیاد الزامات پر ایران کا تزویراتی صبر نامحدود نہیں ہو گا۔” ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: “بہتر یہ ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی بعض ممالک کے ان سربراہان کی حالت زار سے عبرت حاصل کریں جن کی ماضی میں امریکہ حمایت کرتا رہا ہے۔”

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + five =