دسمبر 7, 2024

مشرق وسطیٰ صیہونی رژیم کے ہوتے ہوئے امن نہیں دیکھ سکتا، علی باقری

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ “علی باقری” نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی رژیم کی بڑھتی ہوئی دھمکیاں خود اس کے اپنے جرائم کی دلدل میں دھنسنے کا باعث ہیں۔ علی باقری نے کہا کہ صیہونی جان لیں کہ اُن کے جرائم سے انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی بلکہ اس سے اُن کے خلاف اقدامات میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اگر حقیقی طور پر غزہ میں جنگ بندی چاہتا ہے تو جنگ کا آغاز کرنے والے ایک فریق (اسرائیل) کی سائیڈ نہ لے۔ علی باقری نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا راہ حل حقیقت کی شناخت اور منطقے کی صورت حال سے آگاہی ہے۔ قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ، فلسطین اور خطے میں جرائم، قبضے و حملے کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ سوچنا محض سراب ہے کہ صیہونی رژیم کی جارحیت و قبضے کے ہوتے ہوئے خطے میں امن آ جائے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی ڈپلومیٹک سربراہ گزشتہ روز ایک مختصر سے وفد کی قیادت کرتے ہوئے دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ “شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی” سے ملاقات کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 3 =