جولائی 21, 2024

مسلم ممالک اسرائیل سے ہر قسم کی تجارت روک دیں۔ آیت اللہ خامنہ ای

سیاسیات- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر اسرائیل سے تجارت روکنے پر زور دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلمان ملکوں کو صیہونی ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون نہیں کرنا چاہیے اور تیل اور خوراک کی برآمدات روک دینا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے برطانیہ ، فرانس اور امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک فلسطین کے خلاف کھڑے ہیں۔ یہ صرف اسرائیلی حکومت کی بات نہیں مسلم ممالک کو بھی سوچنا چاہیے کہ غزہ میں شہری آبادی پر بم کون برسا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے اب تک 9000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − 5 =