جولائی 27, 2024

قونصلیٹ حملہ، ایران نے امریکہ کو اہم پیغام ارسال کر دیا

سیاسیات- امیر عبداللہیان نے تہران میں سویٹزرلینڈ کے ایلچی کو وزارت خارجہ طلب کرکے صہیونی حکومت کے حامی کی حیثیت سے امریکہ کو اہم پیغام ارسال کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد تہران میں سویٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکہ کو اہم پیغام ارسال کیا گیا ہے۔

عبداللہیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے احاطے میں دہشت گرد صہیونی حکومت کی جارحیت اور کئی اعلی فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد ایران میں امریکی نمائندگی کرنے والے سویٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئس سفیر کو دہشت گرد حملے کے مختلف پہلوؤں اور اسرائیلی جنایت اور امریکی مسئولیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کا اہم اور بڑا حامی ہے لہذا اس کو اس حملے کا جوابدہ ہونا پڑے گا اسی حوالے سے اہم پیغام ارسال کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 14 =