سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سید رضی موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں ایرانی کمانڈر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سینیئر ایرانی کمانڈر کی شہادت کی قیمت چکائے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ میجر جنرل سید رضی موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے، اسرائیل کو رضی موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔