نومبر 3, 2024

عراق: ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 جاں بحق

سیاسیات- عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9  ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افرادجاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5  کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − seven =