نومبر 3, 2024

عراقی وزیر خارجہ آج تہران پہنچیں گے

سیاسیات- عراقی وزیر خارجہ اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔

عراقی رسمی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ فواد حسین بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

اس سے پہلے بغداد میں آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فواد حسین نے دورہ تہران کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ سرحدوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ عراق معاہدے پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ ہے دورہ تہران کے موقع پر اس حوالے سے مزید مذاکرات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ عشروں سے عراقی کردستان میں دہشت گرد عناصر کا وجود رہا ہے۔ عراق کسی بھی گروہ کو ہمسایہ ممالک کے خلاف کاروائی کی اجازت نہیں دے گا۔

فواد حسین نے مزید کہا کہ عراق اور ایران کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ ہم دہشت گردوں کو دوست ملک ایران کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + 7 =