جولائی 21, 2024

عراق؛ سپاہ پاسداران کا موساد کے اڈے پر حملہ، کئی دہشتگرد ہلاک

سیاسیات-عراق کے شہر اربیل میں موساد کے 2 اڈوں پر ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں میں کرمان حملوں میں ملوث کمانڈر سمیت داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کردستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بھی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربیل میں ہلاک داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم از کم 103 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایران نے کرمان دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =