سیاسیات- ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پہلی رپورت جاری کردی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق پروجیکٹائل میں7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایران کا بدلہ شدید ہوگا، مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے ہم بدلہ لیں گے، دہشت گرد صیہونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائےگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس حملے میں امریکہ کی مدد حاصل تھی۔
خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔