نومبر 3, 2024

شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر انکے آبائی شہر میں دھماکے، 103 افراد شہید

سیاسیات- شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر انکے آبائی شہر کرمان میں دو دہشت گرد دھماکوں میں اب تک 103 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے مقام کے قریب ہوئے، جہاں لوگ ان کی چوتھی برسی کے موقع پر جمع تھے۔ ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ایرنا کے مطابق پہلا دھماکہ جنرل سلیمانی کی قبر سے تقریباً 700 میٹر اور دوسرا دھماکہ تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بموں سے بھرے دو سوٹ کیسز جنہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا تھا میں دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 14 بجکر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =