ستمبر 15, 2024

شاہ چراغ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی

سیاسیات- ایرانی شہر شیراز میں کل شام 7 بجے کے قریب ایک مسلح شخص شاہ چراغ کے مزار میں داخل ہوا اور خدام اور زائرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ حکام کے مطابق 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آور باب المہدی سے شاہ چراغ  کے مزار میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال کے فسادات کی تاریخ کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعے میں حملہ آور نے باب المہدی سے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ایک دہشت گرد داخلی راستے پر لوگوں پر گولیاں چلاتا رہا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہے۔

فارس صوبے کے گورنر نے خبر نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں اب تک ایک شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

اور اس وقت شاہ چراغ مزار کے دروازے بند ہیں اور فرار ہونے والے دہشت گرد کو تلاش کرنے کے لیے مزار کے اردگرد کا پورا علاقہ سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

دوسری طرف بعض ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + ten =