اگست 31, 2024

شام میں دو ایرانی فوجی مشیر شہید

سیاسیات-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے شام کے اسلامی مزاحمتی محاذ میں مشاورتی مشن کی انجام دہی کے دوران پاسداران انقلاب اسلامی کے دو فوجی اہلکاروں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے سپاہ پاسداران کے اہلکار «محمدعلی عطایی شورچہ» اور “تقی پناہ زادہ” کی اسلامی مزاحمتی محاذ میں مشاورتی مشن کی انجام دہی کے دوران  شہادت کی خبر دی ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم رب الشهدا و الصدیقین

جب دنیا غزہ کے خلاف امریکہ اور بعض یورپی حکومتوں کی کھلی حمایت میں جعلی اور طفل کش صیہونی حکومت کے وسیع اور وحشیانہ جرائم کے دوران ہزاروں فلسطینیوں بلخصوص بچوں اور خواتین کی شہادتیں دیکھ رہی ہے۔ ایسے میں غاصب صہیونیوں نے اس غیر مساوی اور بزدلانہ جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو اہلکار”محمد علی عطائی شورچہ” اور “تقی پناہ زادہ” کو، شام میں دوران مشن شہید کیا ہے، اس سے ثابت ہوا کہ شہادت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے اور حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے پیروکار اپنے مولاؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کے دفاع اور عزت و آبرو کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

مکتب شہید حاج قاسم سلیمانی کے تربیت یافتہ ان شہداء کی شہادت پر ولی امر مسلمین و سپریم کمانڈر انچیف حضرت آیت الله العظمی امام خامنه‌ای (مدظله العالی)، ملت ایران، شہداء کے محترم اہل خانہ، پاسداران انقلاب اسلامی میں ان کے ساتھیوں کی خدمت میں دلی تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔

تعلقات عامہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 13 =