جنوری 20, 2025

سعودی ولی عہد کا نومنتخب ایرانی صدر سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سیاسیات- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کرکے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور  ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کو  بھی سراہا۔

واضح رہےکہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔

رواں ماہ ہونے والے الیکشن کےدوسرے مرحلے میں ایران کے اصلاح پسند رہنما مسعود پزشکیان یک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

مسعود پزشکیان پیشے کے لحاظ سے ہارٹ سرجن اور قانون ساز ہیں، 69 سالہ پزشکیان دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کے وزیرتھے اور وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 1 =