جنوری 21, 2025

سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے فلسطینیوں کو دھوکا دے رہا ہے۔ رئیسی

سیاسیات-ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے فلسطینیوں کو دھوکا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور خطے کے کسی بھی ملک کے درمیان تعلقات کا آغاز اگر صیہونی حکومت کے لیے سلامتی لانا ہو تو یقیناً ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوں گے۔

اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

امریکی ثالثی میں مذاکرات کی معطلی کی تردید کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فلسطین کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہم پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم کسی ایسے مقام تک ضرور پہنچیں گے جس سے فلسطینوں کیلئے زندگی کی مشکلات کچھ کم ہوں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =