نومبر 3, 2024

سانحہ کرمان کے ذمے داروں کو سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای

سیاسیات- ایرانی شہر کرمان میں شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کے راستے میں دہشت گردی کے واقعے میں شہریوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سد علی حسینی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ملت ایران کے جرائم پیشہ اور شرپسند دشمنوں نے پھر المیہ رقم کیا اور کرمان میں شہیدوں کے مزار کی عطر انگیز فضا میں عزیز عوام کی ایک بڑی تعداد کو شہید کردیا۔  ملت ایران سوگ میں ڈوب گئی اور بہت سے خاندان اپنے عزیزوں اور جگر گوشوں کے غم میں مبتلا ہوگئے۔ سنگ دل مجرم، عوام کا اپنے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کا عشق و شوق برداشت نہ کر پائے، وہ یاد رکھیں کہ سلیمانی کی روشن راہ کے سپاہی بھی ان کی پستی اور جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہاتھ ہوں یا وہ فاسد اور شرانگیز دماغ ہوں جنہوں نے ان عناصر کی اس گمراہی کی جانب دھکیلا، وہ اسی وقت سے منصفانہ سرکوبی اور سزا کی یقینی آماجگاہ بنیں گے، وہ یاد رکھیں کہ اس طرح کے المیہ انجام دینے پر انہیں انشاء اللہ بڑے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شامل اور ان کے ہمراہ ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے صبر و تسلی کی دعا کرتا ہوں۔ شہیدوں کی پاکیزہ روح ان شاء اللہ خاتون دو عالم اور شہیدوں کی ماں حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان قرار پائے۔ اس سانحے کے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور درگاہ خداوندی میں ان کی شفایابی کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای
3 جنوری 2024ء

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − three =