جولائی 21, 2024

رہبر معظم انقلاب سے جہاد اسلامی کے وفد کی ملاقات

سیاسیات-  فلسطین کی مقاومتی تحریک “جہاد اسلامی” کے سربراہ “زیاد النخالہ” نے ایک وفد کے ہمراہ رہبر معظم “سید علی خامنہ ای” سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے غزہ کی حالیہ جنگ میں کامیابی پر فلسطینی رہنماوں کو مبارک باد دی۔ رہبر معظم نے کہا کہ صیہونی حکومت کے موجودہ حالات ستر سال پہلے کے مقابلے بہت مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل دفاعی اور جوابی پوزیشن پر ہے، یہ امر اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ جہاد اسلامی و فلسطینی مقاومت نے صحیح راستے کا انتخاب کیا اور اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عظیم اہداف کے لئے جان کی پروا کئے بغیر اقدامات نہ کئے جائیں، بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔

رہبر مسلمین جہاں نے کہا کہ آج خدا کے فضل و کرم سے فلسطینی مقاومت اور جہاد اسلامی قدرت کے اعتبار سے کافی ترقی کر چکے ہیں۔ غزہ کی حالیہ پانچ روزہ جنگ اس موضوع کو بطریق احسن بیان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین غزہ کی حالیہ جنگ میں سرخرو ہوئی، اب صیہونی حکومت کی موجودہ صورتحال ستر سال پہلے کے مقابلے میں یکسر بدل چکی ہے اور صیہونی رہنماوں کو حق ہے کہ وہ اسی سال اپنی حکومت کے خاتمے پر بے چین رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی و دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کی کنجی دریافت کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں استقامتی فورسز کی بڑھتی ہوئی طاقت نے صیہونی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، اس راستے کو جاری رہنا چاہیے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیاسی و جنگی میدان میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے اتحاد کو سراہتے ہوئے اسے بہت اہم قرار دیا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام اور حریت پسند گروہوں کی مدد کا یقین دلایا۔ دوسری جانب اس ملاقات میں جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے فلسطین کاز کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فلسطین کی صورتحال خصوصاََ غزہ کی حالیہ پانچ روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی اس جنگ میں سربلند رہی۔ ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد بیت المقدس کو بھی آزاد کروائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =