دسمبر 7, 2024

دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کو سزائے موت، جرمنی کا ایران میں تمام قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ

سیاسیات- ایران مین دہشتگرد گروہ تندر کے سرغنہ جمشید شارمھد کو سزائے موت دینے کے بعد جرمنی نے ایران میں تمام قونصل خانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں بھی تمام ایرانی قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شارمہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق 69 سالہ جمشید شارمہد امریکہ میں مقیم تھے، 2020 میں دبئی سے ایران منتقل کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلانے کے بعد برلن میں موجود ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + seventeen =