جولائی 21, 2024

حماس کا اسرائیل پر حملہ، ایران بھر میں جشن کا سماں

سیاسیات-اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔ ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

اقصی طوفان کی کامیابی کی خوشی میں ایرانی عوام نے آتش بازی اور لائٹنگ جیسے پر مسرت پروگراموں کا انعقاد کیا اور فلسطین اور ایران کے جھنڈے لہراتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ تہران، قم اور تبریز کے عوام کی ایک بڑی تعداد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الاقصی طوفان نامی فلسطینی مزاحمتی آپریشن کی حمایت میں سڑکوں پر آگئی۔ اصفہان کے عوامی جشن میں صیہونیوں کی تباہی اور اسرائیل کے خاتمے پر شادیانے بجائے گئے۔ فردیس میں فلسطینی عوام کی فتح کی حمایت میں ایک عوامی ریلی نکالی گئی۔ فلسطینی عوام کی فتح کی حمایت میں  مشہد کے فلسطین اسکوائر پر مظلوموں کی طاقت کے عنوان سے ایک خوشگوار عوامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فلسطینی مجایدین کی حمایت میں بوجنورد میں ایک عظیم جشن منایا گیا۔

ایران کے علاقے مغربی اسلام آباد کے عوام نے کار اور موٹرسائیکل ریلی کے ذریعے فلسطینی عوام کے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا۔ پورے ملک کی طرح رشت میں بھی طفل کش صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا گیا۔ صوبہ گیلان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے رشت کے ثقافتی مارچ اور شہدائے ذہاب اسکوائر پر صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کی قابل فخر فتح کا جشن منایا۔ خرم آباد کے عوام نے اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر ایران اور فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 1 =