اکتوبر 21, 2024

تہران میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد، پچاس سے زائد ممالک کے اعلی حکومتی عہدیداروں کی شرکت

سیاسیات- تہران میں فلسطین کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 50 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکومتی حکام، ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کا مقصد غزہ اور مغربی کنارے کی مظلوم فلسطینی قوم کے لئے بین الاقوامی حمایت میں اضافے، صیہونی رجیم پر غزہ کے خلاف فوجی حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے اور غزہ کے لئے بین الاقوامی انسانی امداد بھیجنے کے لئے کوششوں میں تیزی لانا ہے۔

کانفرنس دو حصوں “غزہ جنگ کے سیاسی اور قانونی اثرات” اور “غزہ کے خلاف جنگ میں میڈیا، دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں کا کردار” پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ “طوفان الاقصی آپریشن” کو اکہتر دن گزر چکے ہیں لیکن صیہونی حکومت ابھی تک اپنے سیاسی اور فوجی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جب کہ اس آپریشن کے بعد مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کے عوام کی آزادی کی جدوجہد میں فلسطینی قوم کے اہم ترین حامی کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران نے موجودہ صورت حال کے آغاز سے ہی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع سفارتی کوششیں کی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × two =