جولائی 27, 2024

 ایران کے میزائل حملے امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام ہیں، فلسطینی مبصر

سیاسیات-فلسطینی مبصر نے سپاہ پاسداران کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف میزائل حملوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لئے تشویش ناک قرار دیا ہے۔

رام اللہ سے صہیونی حکومت کی کارکردگی اور اہداف پر نظر رکھنے والے رام اللہ کے مبصر علی الاعوار نے کہا کہ ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے آدھی رات کو ہوانے والے حملے ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے لئے واضح انتباہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم جاری ہیں۔ امریکہ ان مظالم اور زیادتیوں میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہونے کی وجہ سے میزائل حملوں کی زد میں ہے۔

علی الاعور نے کہا کہ ایران نے میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں تنہا نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 5 =