نومبر 3, 2024

ایران نے موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی

سیاسیات-ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 12 =