جولائی 13, 2024

ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کا امریکی الزام مستردکر دیا

سیاسیات-غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ساحل کے قریب سمندر میں جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی جبکہ جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

جہاز پیر کو ممبئی کے ساحل کے قریب پہنچا جہاں بھارتی نیوی ٹیم نے معائنہ کیا، ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں ٹینکر پر ڈرون حملے کی نشاندہی کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ابتدائی طور پر جاپانی ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔

تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام بے کار ہے،اسے مسترد کرتے ہیں، ایسے الزامات لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  ایسے الزام غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت پر پردہ ڈالنے کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپانی ٹینکر پر حملہ ایسے وقت کیا گیا جب حوثی بحیرہ احمر میں ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔

حوثی حملوں کے باعت زیادہ تر کارگو  جہاز اب افریقا کے جنوبی سرے سے گزر ر ہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =