جولائی 14, 2024

ایران نے بھارت اور سعودیہ سمیت 32 ممالک کے لئے ویزے کی شرط ختم کر دی، پاکستان شامل نہیں

سیاسیات- ایران نے بھارت،سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی مگر پاکستان کا نام ان ممالک میں شامل نہیں ہے۔

ایران نے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت ضرغامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت نے 32 ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تھی اور ایرانی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ کیونکہ حکومت کا مقصد دنیا کو ایران میں خوش آمدید کہنا اور عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایرانو فوبیا کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا اور ویزا کی شرط کو ختم کرنے سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی امید ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 4.4 ملین تک پہنچ گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =