دسمبر 7, 2024

ایران: شہید رئیسی کے چہلم سے سید حسن نصر اللہ خطاب کرینگے

سیاسیات- ایران کے وزیر ثقافت مہدی اسماعیلی نے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کے چہلم کے سلسلے میں جمعرات کو تہران میں مجلس عزاء منعقد ہوگی جس سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ خطاب جبکہ 140 غیر ملکی مہمان بھی شرکت کرینگے۔

ایرانی وزیر ثقافت نے پریس کانفرنس کے دوران شہدائے خدمت کے چہلم کے سلسلے میں انعقاد پذیر مراسم عزاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے خدمت کا چہلم نزدیک ہے، ملت اسلامیہ اس انتھک صدر اور ان کے ساتھیوں کے سوگ میں ہے اور ان کی پاکیزہ روحوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے آغاز سے ہی عوام نے بھرپور طریقے سے شہدائے خدمت کا سوگ منایا اور ان کے خلوص، لگن اور نیک چلن کو یاد کیا۔

وزیر ثقافت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شہدائے خدمت کے اربعین کی مرکزی مجلس تہران اور مشہد میں منعقد کی جائے گی، مزید کہا: جمعرات کو 5 بجے  مصلائے تہران میں سید حسن نصراللہ اور شہید صدر کی اہلیہ کے خطاب سے چہلم کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلے میں عوامی صدر دفتر نے چہلم کے مراسم کو ممکن حد تک شاندار طریقے سے منعقد کرنے کا  منصوبہ بنایا، کیونکہ اربعین شیعہ تفکر میں ایک انقلاب آفرین تحریک ہے جو درحقیقت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک تاریخی روایت کی پیروی کا نام ہے، جسے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں شہدائے خدمت کا چہلم منایا جائے گا، تبریز میں شہید امام جمعہ اور شہید گورنر کے اہل خانہ کی جانب سے مجلس عزاء منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قم اور اہواز سمیت بعض صوبوں میں متعدد پروگرام ہوں گے۔

اگلے ہفتے عراق میں شہید صدر کے اہل خانہ کی موجودگی میں عراق کے مختلف طبقوں کی جانب سے شہید صدر کی یاد میں چہلم کے مراسم ہوں گے۔

وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شہید امیر عبداللہیان کے اہل خانہ کی طرف سے جمعرات کی صبح عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں مجلس چہلم منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چہلم کا مرکزی پروگرام  27 جون کو آیت اللہ بہشتی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ہوگا جس میں 140 غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − twelve =