دسمبر 7, 2024

ایران اور عراق کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب

سیاسیات-ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور عراق کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کی تجویز پر پیر کے روز اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے عراقی ہم منصب اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے کے نتیجے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا گیا اور تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مطالبے کے بعد تنظیم نے پیر 31 جولائی کو ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر گفتگو کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 5 =