جنوری 12, 2025

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان دورہ سعودی عرب پر روانہ ہو گئے

سیاسیات-ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں آج تہران سے ریاض کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دورے میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے حوالے سے مختلف امور کے ساتھ ساتھ عالم اسلام اور علاقائی و عالمی سطح پر بھی دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوموار کے روز اعلان کیا تھا کہ حسین امیر عبداللہیان جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ قبل ازیں 14 اگست کے روز حسین امیرعبداللہیان نے ریاض کے دورے کے صحیح وقت اور ایران و سعودی سفیروں کی تعیناتی کے طول پکڑ جانے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ دونوں دارالحکومتوں میں سفیروں کی تعیناتی کے طول پکڑ جانے کا تعلق ایک سادہ سے مسئلے کے ساتھ ہے اور وہ یہ کہ عرب دنیا میں عید الفطر و عید الاضحی کے بعد لمبی چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ خطے میں شدید گرمی اور گرمیوں کی چھٹیاں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے آن ملی ہیں درحالیکہ عمان میں سعودی سفیر، جنہیں اب تہران میں اس عہدے کے لئے متعارف کروایا گیا ہے، کا انتظامی عمل مکمل ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں دونوں سفیروں کو تہران و ریاض میں تعینات کر دیا جائے گا۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے اس دورے کے دوران ہی ایرانی سفیر ریاض میں اپنے مشن کے مقام پر پہنچ کر اپنی ذمہ داریوں کا باضابطہ آغاز کر دیں گے اور دوسری جانب سے سعودی سفیر بھی جلد ہی تہران پہنچیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سفارتی عملہ دونوں ممالک میں تعینات ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام قونصلر خدمات و ضروری سیاسی اقدامات بطور احسن انجام پا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × three =