جولائی 27, 2024

ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ

سیاسیات- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے تہران سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے۔

صدر رئیسی کو رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام قمی، نائب صدر محمد مخبر اور حکومتی وزراء نے ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔

صدر رئیسی کے شیڈول میں جنرل اسمبلی سے خطاب، مختلف ممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائنز ملاقات اور نیوریاک میں مقیم ایرانیوں سے خطاب شامل ہے۔

رئیسی امریکہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور میڈیا ہاوسز اور مختلف شخصیات سے ملاقاتوں میں ایرانی موقف کی وضاحت کریں گے اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کے طور پر، بین الاقوامی سیاسی مشاورت کا ایک اچھا پلیٹ فار ہے جہاں دنیا کے بیشتر ممالک کے اعلیٰ سطحی سربراہان کی موجودگی کے سبب دو طرفہ مکالمے اور گفت و شنید کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + two =