سیاسیات-اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ “جنرل باقری” نے آج سعودی وزیر دفاع “خالد بن سلمان” سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس گفتگو می مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل باقری نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورت حال پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلانے پر سعودی حکومت کے کردار کو سراہا۔ جنرل باقری نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات بہتر بنانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے عزم کی آمادگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سعودی وزیر دفاع نے اس گفتگو میں ایرانی افواج کی جانب سے عسکری تعاون میں وسعت کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس موقع پر عالم اسلام اور خطے کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ آخر میں دونوں اعلیٰ عہدیداران نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ہاں دورے کی دعوت دی، جسے دونوں جوانب سے بخوشی قبول کیا گیا۔