جولائی 21, 2024

امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں

سیاسیات- امریکی وزارت خزانہ نے نائجیریا اور عراق کے دو شہریوں سمیت پاناما کے 15 آئل ٹینکروں پر ایرانی تیل کمپنی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چند غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں پر ایرانی قومی تیل کمپنی کے ساتھ تعاون کے جرم میں پابندی عائد کی ہے۔ ان افراد اور کمپنیوں پر ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں نائجیریا اور عراق کے دو شہری اور پاناما کے 15 آئل ٹینکر شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =