سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور مقاومتی محاذ نے خطے میں امریکی ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا اسی لئے امریکہ صدر رئیسی کے دورہ شام پر طیش میں ہے۔
ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ امریکہ نے صدر رئیسی کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ اپنی پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ سے حواس باختہ ہوگیا ہے۔
ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کو شام سمیت خطے سے نکلنا پڑے گا کیونکہ ایران اور مقاومت کی وجہ سے اس کی جارحانہ عزائم پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔
انہوں امریکہ پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے لکھا ہے کہ “اتنی تشویش میں مبتلا ہوجاو کہ اپنی موت آپ مرجاو”