جون 24, 2024

امریکہ اور صہیونی حکومت کو غزہ میں عبرتناک شکست ہوگی. ایران

سیاسیات ـ  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم میں صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ بھی برابر کا شریک ہے۔ سیاسی اور فوجی طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں عبرتناک شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ کا بھی مواخذہ کرے کیونکہ صہیونی حکومت امریکی پشت پناہی کے ساتھ ہی فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت کرنے والے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مختلف ممالک میں مظاہرے کررہے ہیں۔ گذشتہ 8 مہینوں کے دوران 36 ہزار سے زائد فلسطینیون کو خاک و خون میں نہلایا گیا۔

کنعانی نے کہا کہ عالمی حکومتوں کی نسبت عوام نے احساس ذمہ داری کا زیادہ مظاہرہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 11 =