جولائی 14, 2024

اقوام متحدہ اجلاس: ایرانی صدر کے خطاب کے دوران خلل ڈالنے پر اسرائیلی سفیر کو باہر نکال دیا گیا

سیاسیات- اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے پر اسرائیل کے سفیر کو باہر نکال دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے صدر ڈاکڑع سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران اسرائیل کے سفیر جلعاد أردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی سفیر کی حرکت سے متاثر ہوئے بغیر سکون سے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سیکورٹی کو طلب کیا گیا جس نے انہیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ اسرائیلی سفیر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =