اکتوبر 25, 2024

اصفہان ڈرون حملے میں اسرائیل ملوث، انتقام لیں گے۔ ایران

سیاسیات- اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات اصفہان میں ڈرون حملےمیں اسرائیل ملوث ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 1 =