اکتوبر 9, 2024

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، دہشتگردوں کو پچھتانے پر مجبور کر دینگے۔ پزشکیان

سیاسیات- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر  نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آج ایران مزاحمت کے راستے کے قابل فخر اور مستقل ساتھی کی شہادت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہانیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا تھا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناؤں گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، ہنیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی، تہران اور فلسطین کا تعلق گہرا اور نا ٹوٹنے والا تعلق ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پرفضائی حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا جب کہ اس  کارروائی کی تفصیلات جاننےکے لیے حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − two =