ستمبر 29, 2024

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

سیاسیات- فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے ملک میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے ملک میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت مسلمہ اور مقاومتی محاذ اور عالمی حریت پسندوں کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔ یہ حملہ غاصب اور جرائم پیشہ صہیونی حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

حکومت اسلامی جمہوری ایران اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا گیا۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردی کا ایک نمونہ ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مقام اس کینسر کے پھوڑے کی شر سے محفوظ نہیں ہے۔

حکومت ایران اس عظیم اور بہادر مجاہد کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مظلوم اور غیور فلسطینی عوام، امت مسلمہ، مقاومتی محاذ اور تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے اور فلسطین پر قابض جرائم پیشہ نیٹ ورک کا مقابلہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

اسلامی جمہوری ایران مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام اور شہید ہنیہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + seventeen =