اکتوبر 5, 2024

اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا دعوی زمینی حقائق کے منافی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ایران

سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا اور اسرائیلی عوام نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرلیا کہ اسرائیل کے ناقابل شکست کا دعوی زمینی حقائق کے منافی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی بچوں کے قتل عام کے بھیانک اور غیر انسانی جرائم ناقابل تلافی کے بعد 7اکتوبر کی شکست اس حکومت کے مستقل زوال کا سبب بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے حالیہ 22 روزہ وحشیانہ جرائم نے پوری دنیا کے سامنے امریکی حکومت اور صیہونی نسل پرست حکومت کے کھلے اور چھپے حامیوں کی اخلاقی پستی کو ظاہر کیا اور ان کے مکروہ چہروں سے نقاب ہٹا دیا۔

حماس کے خلاف ہزیمت پر صہیونی حکومت کے ناقابل شکست کا دعوی غلط ثابت ہوگیا۔ دنیا اور اسرائیلی عوام پر اسرائیلی فوج کی بہادری کی قلعی کھل گئی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جنایت کار حکومت کے اعلی عہدیداروں کی فوج پر بداعتمادی کا یہ حال ہے کہ غزہ پر محدود پیمانے پر زمینی حملے کے دوران انٹرنیٹ رابطہ منقطع کردیا ہے تاکہ شکست خوردہ فوج کے نقصانات سے دنیا آگاہ نہ ہوجائے حالانکہ طوفان الاقصی کے ابتدائی مراحل میں ہی دنیا اور اسرائیلی عوام نے اپنی آنکھوں سے صہیونی فوج کی ذلت آمیز شکست کے مناظر دیکھ لئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 4 =