جولائی 20, 2024

اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کئے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔ ایران

سیاسیات-ایران نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کئے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے جہاں لبنانی حکام کے ساتھ ساتھ حماس اور اسلامی جہاد کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر  صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی طرف ممکنہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں نیا محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کئے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + nineteen =