اکتوبر 5, 2024

اسرائیل نے عالمی برادری سے ایران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا

سیاسیات-  اسرائیل نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

جارحیت پسند اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے بیان میں دعویٰ کیا ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع کررہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایران دو ہفتوں میں 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔

فلسطینیوں پرمظالم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیل نے عالمی برادری کو اکساتے ہوئے ایران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے اس دوران امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں بھی کی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =