سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی عسکری طاقت کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتا۔ صیہونی فوج کے سرغنہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ یہ بیان اسرائیلی فوجیوں کے پست حوصلے بلند کرنے اور اندرونی مشکلات پر قابو پانے کی ناکام کوشش ہے۔ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ صیہونی حکومت ڈوب رہی ہے اور اس کے خاتمے کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا قد انتا بڑا نہیں کہ جسے ایران کے لئے خطرہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کا کوئی بھی احمقانہ اقدام صرف کے اس کے زوال کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بنے گا۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کے سرغنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے بغیر بھی ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔