نومبر 24, 2024

فیفا ورلڈکپ،اسرائیل سے قطر کے لئے براه راست پروازوں کا آغاز

سیاسیات- فٹبال ورلڈکپ کے لیے اسرائیل سے قطر کے لیے براہ راست پروازوں کا  آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب سے پہلی براہ راست پرواز  دوحہ میں لینڈ کرگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور قطر معاہدے کے تحت فلسطینی شہری بھی تل ابیب سے دوحہ سفر کرسکتےہیں۔

خیال رہےکہ قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں، سیاسی طور پر ایران کے قریب سمجھا جانے والا قطر فلسطینی تنظیم حماس کی قیادت کا بھی میزبان ہے، فٹبال ورلڈکپ کے لیے دونوں ممالک نے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کا اعلان گذشتہ ہفتے فیفا نے کیا تھا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسرائیلی قونصلر وفد بھی بھیجا گیا ہے اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد  کے لیے رابطہ کارڈ بھی جاری کیےگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے دوران تقریباً 10 ہزار اسرائیلی شہریوں کی قطر آمد متوقع ہے، جن میں سے زیادہ تر  شائقین کسی تیسرے ملک سے ہوتے ہوئے قطر آئیں گے۔

قطری حکومت نے واضح کیا ہےکہ فلسطین کے حوالے سے اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں  آئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =