جنوری 22, 2025

بین الاقوامی قوانین کے تحت عمران خان کو انسانی حقوق حاصل ہیں۔ امریکہ کی پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت

سیاسیات-امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔ یہی بات چیئرمین پی ٹی آئی کے سلسلے میں بھی ہے۔ ان سے متعلق مزید تفصیل پاکستان ہی بتا سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے بیان میں بھی کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی نگراں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ متعدد امور پر پاکستانی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب  نگراں حکومت عام انتخابات منعقد کروانے کی تیاری کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 3 =