سیاسیات- پی آئی اے کیلیے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا جبکہ طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔
آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے بارے میں آڈٹ رپورٹ جاری کردی ، جس میں پی آئی اے کیلئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں پی آئی اے کی آمدن 9.2 فیصد کم ہو گئی، مالی سال 2020 میں نقصانات 34.6 ارب تھے۔